پشاور پولیس نے ماشو خیل میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 24 اپریل 2019 12:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پشاور پولیس نے ماشو خیل میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی پولیس سجاد خان کے مطابق 2 روز قبل مذکورہ علاقے میں پولیو قطرے پلائے جانے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہونے کی افواہیں پھیلنے پر کچھ شرپسند عناصر نے سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذرآتش کرنے کی کوشش کی‘ پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمے درج کیے جن کی روشنی میں ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے‘ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید 9 افراد کوگرفتار کرلیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں