جامعہ پشاور کے سنٹر فار ڈیزاسٹرکے زیراہتمام ایک روزہ قومی ایکسپو کا اہتمام

جمعرات 25 اپریل 2019 20:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ماضی کی طرح جامعہ پشاور کے سنٹر فار ڈیزاسٹرکے زیراہتمام ایک روزہ قومی ایکسپو کا اہتمام کیا گیاجس کا عنوان آفات و موسمیاتی تبدیلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کے زریعے خطرات سے بچا ئو تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا کہ کشمیر کے زلزلہ کے بعد پاکستان میں آفات سے مقابلہ کرنے کا شعوراجاگر ہوا حالانکہ سانحہ کوئٹہ 1934اور 1974کے پٹن زلزلوںکی افسوسناک مثالیں موجود تھی۔

ڈاکٹرمحمدآصف نے اس موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں اور پائیدار ترقی کے اہداف 2030کیلئے جامعہ پشاور کے شعبہ جغرافیہ ،انوائرمینٹل سائنسز،ڈیزاسٹراورجیالوجی کے مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی پالیسی دستاویز تیار ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ انوائرمینٹل سائنسزپروفیسرڈاکٹربشیراحمدنے سنٹر فار ڈیزاسٹرکی جانب سے گزشتہ سالوں میں آفات سے متعلق عملی تحقیق کو مثبت قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس طرح کی ایکسپو سے حکومت اوردیگرمتعلقہ اداروں میںتعلق اوررابطے بڑھتے ہیں۔

سنٹر فار ڈیزاسٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر نور جہاں نے کہا کہ ایکسپو کا بنیادی مقصدقدرتی آفات اوردیگرموسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والے خطرات کامقابلہ کرنے کیلئے کسی قوم کا شعور ،فنی اور تیکنیکی صلاحیتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں، اس موقع پر ڈی جی پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے نمائندگی کرتے ہوئے ڈائریکٹر میاں عبدالغفار شاہ نے کہا کہ ان کا ادارہ سیلاب سے بچا ئوکیلئے صوبہ بھر میں 35ٹیلی میٹر می تنصیب پر کام کر رہا ہے۔

اس موقع پر ایکسپو میں این ڈی ایم اے اور ایشین ڈیولپمنٹ بنک کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے۔اس موقع پرپشاوریونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء وطلبات نے ر یسکو1122کی جانب سے موبائل ایمرجنسی بس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ایمرجنسی رسپانس بس میں سرجیکل سروسز اور نگہداشت کے انتظامات پر قومی ادارے ریسکو 1122پر اعتماد اور خوشی کا اظہار کیا ۔ایکسپومیں پی ڈی ایم اے ،این ڈی ایم اے ،ایشیین ڈویلپمنٹ بینک ،پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی ،ریسکیو1122سمیت پشاوریونیورسٹی کے جیوگرافی ،سائیکالوجی اور سنٹرفارڈیزاسٹرکے شعبہ جات نے ایکسپومیں شرکت کرکے اپنے سٹال لگائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں