خیبرپختونخوا کی چار بڑی سرکاری یونیورسٹیاں 14 سال سے محکمہ ایکسائز کی ٹیکس نادھندہ نکلی

جمعرات 23 مئی 2019 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) خیبرپختونخوا ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق پشاور میں واقع چار بڑی سرکاری یونیورسٹیوں کی 186 گاڑیوں کے ذمہ 3کروڑ 57 لاکھ سے زائد کا ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز ظفر علی شاہ کے مطابق تمام یونیورسٹیوں کو بذریعہ نوٹسز امطلع کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایکسائز ریکارڈ میں 186 گاڑیاں ہیں جن کا دو ہزار پانچ سے لیکر اب تک کوئی ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کیا گیا۔

ڈائریکٹرجنرل سید فیاض علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس کسی بھی ادارے کے ذمہ ہو وہ واجب الادا ہوتا ہے اور بہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ گاڑی خواہ سرکاری ہو غیر سرکاری، گرین نمبر پلیٹ والی ہو یا عام، ٹوکن ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ اتنے عرصے سے یہ ٹوکن ٹیکس جمع نہ ہوسکا، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اداروں کے ٹکراؤ کے حق میں نہیں اور تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ دفتری خط وکتابت کے ذریعے اپنا موقف پیش کریں۔

ڈائریکٹر پشاور جاوید خلجی کا کہنا ہے کہ ایگرکلچر یونیورسٹی ایک کروڑ 37 لاکھ کے بقایاجات کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ یونیورسٹی آف پشاور کی 52 گاڑیاں 64 لاکھ ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ ہیں اسی طرح انجینئیرنگ یونیورسٹی کی 50 گاڑیاں 94 لاکھ ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ ہیںاور خیبر میڈیکل کالج کی پچاس گاڑیاں 51 لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر چوتھے نمبر پر ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں