خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے رولز کا مسودہ تیارکرلیا

پیر 23 ستمبر 2019 22:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے رولز کا مسودہ تیارکرلیا ہے جو کہ الیکشن کمیشن میں پیش کیا جا ئے گا ۔ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں پر مکمل اختیار حاصل ہو گا جبکہ رولز کے تحت کئے گئے فیصلے اور اقدامات کو کسی بھی ہدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات کی جانب سے تیار کی گئی حلقہ بندیوں کے رولز کے مسودے کے مطابق وویلج و نیبر ہولڈ کونسل میں ایک سے زائد افراد منتخب کئے جائینگے جن میں تین اراکین جنرل سیٹ جبکہ ایک ایک خاتون مزدور کسان اور نوجوانوں کے لئے ہو گا اس طرح جن وویلج و نیبر ہوڈ کونسلوں میں اقلیتی ووٹ رجسٹرڈ ہو گا ان کونسل میں ایک نشست اقلیتی کونسل کی ہو گی ویلج کونسل و نیبر ہوڈ کونسلوں کی تعداد ہر ضلع میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2019کے نویں شیڈولز میں طے شدہ ہیں اور اس میں اضافہ یقینی نہیں ہو گا حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جائیگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں