سینئر وزیر عاطف کا مالدیپ میں ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پیر 14 اکتوبر 2019 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و سیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت جلد باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرے گا جس کے تحت کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ وہ مالدیپ میں ایشیائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، سیکرٹری کھیل کامران رحمٰن، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کے لئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ مالدیپ کی سرزمین پر کھیلے جانے والے بیڈ منٹن چیمپئین شپ میں قاری عدنان اور راجہ محمد نے انڈیا کو ڈبلز ایونٹ میں شکست دیکر گولڈ میڈلز جیتا تھا جن کا تعلق پشاور سے ہے خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون کھلاڑی مہوش نے بھی ایشیائی چیمپئن شپ میں برئونز میڈل جیتاوہ بیڈمنٹن میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل گیمز کے حوالے سے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 26 اکتوبر سے نیشنل گیمز کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں،سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ نیشنل گیمز کے پرامن اور کامیاب انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام دیں گے۔پورے پاکستان سے 10 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ لیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں