منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار

منگل 28 جنوری 2020 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رکشہ کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارخاتون رکشہ ڈرائیور کے ساتھ منشیات از قسم ہیروئن ضلع حیبر سے پشاور اور دیگرعلاقوں میں سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، کہ تھانہ پشتخرہ پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ تصور اقبال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت ضلع خیبر کی طرف سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پشاور کے تمام داخلی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگا کر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ، اے ایس پی حیات آباد حسن جھانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان نے لیڈیز پولیس ٹیم کے ہمراہ رنگ روڈ پشتخرہ چوک پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک رکشہ کو روک کرتلاشی لی، جس کے دوران رکشہ 2کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزمہ (ش) زوجہ پرویز اختر سکنہ روالپنڈی اور ملزم برکت علی ولد خیر محمد سکنہ پشتخرہ پایان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں