خیبرپختونخوا میں سیاحت کا فروغ ، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں نے مالم جبہ میں پڑائو ڈال دیا

جمعرات 20 فروری 2020 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) خیبرپختونخوا میں سیاحت کا فروغ ، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں نے مالم جبہ میں پڑائو ڈال دیا، انٹرنیشنل سنو بورڈنگ چمپئن شپ میںشرکت کیلئے ہالینڈ ، افغانستان اور پاکستان کے کھلاڑی کثیر تعداد میں وادی سوات پہنچ گئے ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اورسیمسنز گروپ کے زیراہتمام موسم سرما کا بڑا میلہ مالم جبہ کے حسین سیاحتی سکینگ ریزورٹ پر سج گیا، انٹرنیشنل سنو بورڈنگ چمپئن شپ میں مردو خواتین کھلاڑی شریک ہیں جن میں پیرالل جوائونٹ سلالم اور جائونٹ سلالم کے مقابلے جارہی ہیں، گزشتہ روز ہونے والے جوائونٹ سلالم کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ عرفان خان نے پہلی، عماد علی نے دوسری جبکہ ارشارعلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، مقابلوں کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے ، ایونٹ میں پیرالل جوائونٹ سلالم اور جوائونٹ سلالم کے مردو خواتین کے مقابلے بھی ہونگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں