ای آئی ایم ایس برائے انفوگرافکس کے تجزیے کے عنوان سے تربیتی پروگرام

بدھ 1 جولائی 2020 23:50

پشاور۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) وزارت موسمیاتی تبدیلی (ایم او سی سی)، حکومت پاکستان ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے ساتھ جی ای بی کے پروجیکٹ کے تحت مشترکہ طور پر "ای آئی ایم ایس برائے انفوگرافکس کے تجزیی" کے عنوان سے ایک تربیتی پروگرام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی شراکت میں انعقاد کیا گیا۔

ایم او سی سی اور یو این ڈی پی پاکستان کے GEBپروجیکٹ کے کنٹری کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلیم جنجوعہ کا مقصد پاکستان کے لئے ایک مربوط اور مضبوط ماحولیاتی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (EIMS) قائم کرنا ہے۔ تربیتی پروگرام کا مقصد شرکا کو مختلف عالمی ماحولیاتی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی اہمیت ، ڈیزائن اور معمار کے بارے میں آگاہ کرنا تھا اور ساتھ ہی انہیں "انفوگرافکس اور ماحولیاتی اعداد و شمار " سے آگاہ کرنا تھا جو موثر فیصلہ سازی کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور یہ پاکستان میں EIMS کے قیام کے لئے بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے باضابطہ طور پر تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا اور اپنے کلیدی خطاب میں اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے ماحولیاتی انفارمیشن اور انتظامیہ سے متعلق اقدامات کے بارے میں مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی ،مضبوط اور مربوط کے قیام میں درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اورانہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ای آئی ایم ایس کا قیام قومی مقصد کے طور پر شروع کیا جائے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مثر طریقے سے اپنا کردار ادا کریں۔

جناب ندیم احمد ملک ، جوائنٹ سکرٹری ، وزارت موسمیاتی تبدیلی / NPD-GEB پروجیکٹ نے COVID-19 وبائی امراض کے باوجود ایک اہم موضوع پر تربیت کے انعقاد کے لئے GEB پروجیکٹ کی کاوشوں کو سراہا اور ریمارکس دیئے کہ EIMS کا قیام پاکستان کے ماحولیاتی استحکام کے لئے ضروری ہے۔ مسٹر رانا محمد نعیم ، پروگرام آفیسر ، یو این ڈی پی نے بھی ٹریننگ میں شمولیت اختیار کی اور ان ٹریننگز کے ذریعے صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں PMU-GEB کی کاوشوں کو سراہا۔

محکمہ ماحولیاتی سائنس ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کے پروفیسر محمد عرفان خان نے "ای آئی ایم ایس برائے انفوگرافکس کے کردا" پر تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔ مختلف محکموں اور تنظیموں کے اسٹیک ہولڈرز اور شرکا نے متفقہ طور پر پاکستان کے ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اعداد و شمار کی دستیابی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایم او سی سی میں قائم کیا جانے والا ای آئی ایم ایس وقت کی ضرورت ہے اور ماحولیاتی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی ترقی اور تعیناتی کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں