پاکستان کو پولیو فری بنانے میں عوام پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں ‘ محمدمغیث ثناء الله

منگل 22 ستمبر 2020 13:33

پاکستان کو پولیو فری بنانے میں عوام پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں ‘ محمدمغیث ثناء الله
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتا م پر پو لیو ٹیمو ںکی کارکردگی کے حوا لے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو 21 ستمبر پولیو ٹیمز کی کارکردگی اور اگلے دن کے حدف کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آبادڈاکٹر فیصل خانزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی، محکمہ صحت کے دیگر افسران، محکمہ پولیس، ایجوکیشن، سپورٹس اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔انہو ں نے بیا تا کہ ملک بھر کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی 21 ستمبر سے 25 ستمبر تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی جس میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے افسران ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خود بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ا ہو ئے اپنی05 سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے انسدادپولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہو ں نے عواا م سے کہا کہ آئیں مل کر پاکستان کو پولیو فری بنانے میںعوام اپنا کردار ادا کر تے ہو ئے پو لیو سے بچائو کے لئے اس مہم میں پو لیو ٹیمو ں کے ساتھ تعاون کر تے ہو ئے اپنے پا نچ سا ل تک کے بچو ں کو پو لیو کے قطرے ضرور بلا ئیں۔

شہری پولیو سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت، معلومات یا اپنی قیمتی آرا سے ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں۔ضلعی کنٹرول روم، ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد: 09929310553یافوکل پرسن ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم ایبٹ آباد میں ان نمبرو ںپر را بطہ کریں: 0312982662

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں