سپیکر خیبرپختونخوا نے بصارت سے محروم9افراد میں 90لاکھ کے چیک تقسیم کردیئے

یہ افراد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں مبینہ طورپر غلط علاج سے متاثر ہوئے تھے

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی مشتا ق احمد غنی نے ایو ب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آبادمیں مبینہ طور پر غلط علا ج کے با عث بصا رت سے محرو م ہونے وا لے نو متاثرہ افراد میں صو با ئی حکو مت کی طر ف سے معا وضے کے طور پر نوے لاکھ روپے کی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر تے ہو ئے یقین دلایا کہ متاثرہ مریضو ں کے سا تھ ہو نے وا لی زیا دتی کا مزید ازا لہ کر نے کے لئے غفلت کے مر تکب ڈا کٹرو ں ،دیگر عملے اور متعلقہ میڈیسن کمپنی کو غفلت ثا بت ہو نے پر منطقی انجا م تک پہنچا یا جا ئے گاجس کے لئے ثا نو ی انکوا ئری کمیٹی کی رپو رٹ کا انتظا ر ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کر ے گی۔

سپیکر صو با ئی اسمبلی نے ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میںمتا ثر ہ مریضو ں کو دس دس لا کھ رو پے کے چیک پیش کئے جہا ں ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ ،ضلعی انتظا میہ ،پی ٹی آئی کی ضلعی و تحصیل قیادت اور میڈیا کے نما ئندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ ماضی کی حکو متو ں میں عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں تھیں اسلئے پاکستا ن تحریک انصا ف حکو مت نے بیرون ممالک کی طرز پر ایم ٹی آئی نظام متعارف کرا یا جو ون لائن بجٹ پر خود مختار طر یقے سے چلتا ہے اسی نظام کو صوبے کے تدریسی ہسپتالوں میں غریب عوام کے لئے علاج معالجہ میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے لاگو کیا گیا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بورڈ آف گورنر اور ایم ٹی آئی کی تجاویز پر کام کرنا ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے اور بورڈ آف گور نرز کو مذید بہتر بنانے کے لئے اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں۔سپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھاکہ بصارت سے محروم ہونے والے مریض ڈاکٹرز کی غفلت سے اس محرو می سے دوچار ہوئے ہیںجہاں ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا ۔ابتدا ئی انکوائری رپورٹ میں غفلت کی نشاندھی کی گئی ہے جس پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں گے۔

انہوں نے متاثرہ افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بہتر علاج کے لئے ہر جگہ کوششیں کی گئیں لیکن کو ئی کا میا بی حا صل نہیں ہو سکی ۔انہوں نے متاثرہ مریضوں کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کر کے غفلت کے مرتکب افراد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اس حوالے سے نئی انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انجکشن (میڈیسن) کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے اس کی روشنی میں اگر میڈیسن میں غفلت پائی گئی تو متعلقہ کمپنی کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے متاثرہ افراد سے کہا کہ وہ میرے بہن بھائی ہیں میرے حلقہ اور ضلع سے ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جا ئے گی۔ انہو ں نے یقین دلا یا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ان کے ساتھ ہے اور ان کی بات سن رہی ہے اور غفلت برتنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اورمتا ثرین کو ضرور انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی میں مافیا رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے سسٹم میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹرز اور دیگر ڈاکٹرز پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انکوائری رپورٹ مکمل ہوتی ہے اس رپورٹ کو وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تک ضرور پہنچائیںگے تاکہ غفلت برتنے والوںکوکیفر کردار تک پہنچایا جاسکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔مشتاق احمد غنی نے متاثرین کے مسائل حل کرنے اور صوبائی حکومت کی فراہم کردہ امدادی رقوم کی جلد تقسیم ممکن بنانے پر کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور دیگر ضلعی افسران کا شکریہ ادا کیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں