پاک فوج پر تنقید کرنے والے سیاستدانوں کو بلیک لسٹ کردینا چاہیے،شوکت یوسفزئی
جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:40
(جاری ہے)
آج سب سے زیادہ تکلیف ہندوستان کو ہو رہی ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں بھی کچھ سیاستدان ہیں جو فوج پر تنقید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے نہ صرف معاشی بلکہ معاشرتی اقدار کو بھی تباہ کیا۔ سرمایہ کاری رک گئی تھی، سرمایہ کار یہاں سے اپنا سرمایہ اٹھا کر جانے لگے تھے لیکن ہمارے سیکورٹی اداروں نے اپنی جان پر کھیل کر ہمیں امن لوٹا یااور دہشتگردی ختم کی۔ آج اللہ کے فضل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہے۔آج ملک اور خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جو لوگ ذاتی مفادات اور مقاصد کے لئے فوج پر تنقید کرتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پشاور ہمیشہ سے خبروں کا حب رہا ہے اور اس شہر نے بڑے بڑے نامور صحافی پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور علاقائی اخبارات کی اپنی اہمیت ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت بڑے اخباروں کے ساتھ ساتھ علاقائی اخبارات کی دیکھ بھال بھی کرنا چاہتی ہے جو نوجوان صحافیوں کیلئے نرسری کی طرح ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے عالمی معیشت زوال پذیر ہوئی اور اس سے تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے تاہم بہترین حکمت عملی اور اچھی لیڈر شپ کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔ انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جلسے جلوس کرے لیکن حکومت گرانے کی باتیں نہ کرے کیونکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں گرائی جا سکتی۔ جس وقت عمران خان نے تحریک چلائی ان کے پاس پانامہ اور انتخابات میں دھاندلی کا ایشو تھا آج کرپشن بچانے کے علاوہ اپوزیشن کا کیا ایجنڈا ہی اس لئے عوام اپوزیشن کا ساتھ نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہی, مشکلات ہیں لیکن اس کو حل کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو غریبوں کا احساس ہے اس لیے انہوں نے غریبوں کو سپورٹ کرنے کے لیے کئی پروگرام شروع کیے ہیں اور اگلے مہینے سے ہیلتھ انصاف کارڈ سب کو ملنا شروع ہو جائے گا۔ اسی طرح مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کارکن صحافیوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے حکومت ان کا ساتھ دیتی رہے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاک فوج ہماری فوج ہے اور قوم فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کے خلاف باتیں اور سازش کرنے والوں کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری فوج کے خلاف انگلی اٹھائے۔اپوزیشن کے کچھ مایوس لوگ لندن میں بیٹھ کے تنقید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے کہ اپوزیشن صرف و صرف کرپشن بچانے کے لیے میدان میں نکلی ہیمتعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
[وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ ..
g40 سال سے ایک ہی کام کیا، عوامی خدمت، حاجی غلام علی
qواپڈا ہائیڈرو یونین وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ امور سے متعلق اہم فیصلے
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ ..
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،مزمل اسلم
ڈی پی او چارسدہ نذیر خان کا کرائم میٹنگ سے خطاب، سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا ..
گلبہار پولیس کی کارروائی، راہ چلتے شہریوں سے موبائل چھینے میں ملوث ملزمان گرفتار
پشاور کے مختلف علاقوں میں گاڑی کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار، تین کلوگرام چرس ..
-ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عبد اللہ جلال خان کی بروقت کارروائی، ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح ملزمان ..
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا