تحریک انصاف نے روایتی سیاست ختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاست کو متعارف کرادیا ہے، محب اللہ خان /فضل حکیم خان

ماضی میں باری باری حکومتیں کرنے والوں اور ملک کو مقروض کرنے والوںکو عوام نے مسترد کر دیا ، آج ملک پر قرضوں کا جو بوجھ ہے اس کی ذمہ دار ماضی کے کرپٹ اور بد عنوان حکمران ہیں ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہونے والے جتنے بھی زور لگائیں عمران خان نے ان کو این آر او نہیں دینا ہے ملک میں گیارہ جماعتوں نے کرپشن بچانے کیلئے تحریک انصاف کے خلاف متحد ہو گئے ہیں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، شمولیتی جلسہ سے خطاب

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے روایتی سیاست ختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاست کو متعارف کرلدیا ہے ماضی میں باری باری حکومتیں کرنے والوں اور ملک کو مقروض کرنے والوںکو عوام نے مسترد کر دیا ہے آج ملک پر قرضوں کا جو بوجھ ہے اس کی ذمہ دار ماضی کے کرپٹ اور بد عنوان حکمران ہیں ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہونے والے جتنے بھی زور لگائیں عمران خان نے ان کو این آر او نہیں دینا ہے ملک میں گیارہ جماعتوں نے کرپشن بچانے کیلئے تحریک انصاف کے خلاف متحد ہو گئے ہیں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے عوام موجودہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں لیکن عقل کے آندھوں کو حکومتی کارکردگی نظر نہیں آ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 8 کے علاقہ گوالیر& میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندانوں نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ان خاندانوں نے شاہ دوران خان ایڈوکیٹ ، زڑہ ور خان ، احباب خان ، خداداد خان ، سید افضل خان ، صالح رحمان اور اجمل خان کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے جلسہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی فضل مولا ، ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ ، حاجی زمین خان ، محمد خان ، شاہ دوران خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہا کہ عوام باشعور ہیں جو اچھے اور برے میں بخوبی تمیز کرنا جانتے ہیں انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ ادوار پر بھاری ہے اور ہم نے مختصر وقت میں تعمیر و ترقی کیلئے جو عملی اقدامات اُٹھا رکھے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا تحریک انصاف قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کرنے کو یقینی بنا دیا ہے یہ پیسے ہمارے ذاتی نہیں ہے بلکہ یہ قوم کے پیسے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے فنڈ سے 22 ارب روپے سوات میں گیس منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے جس میں حلقہ پی کے 8 کے مختلف یونین کونسلزبہا ، گوالیر& سمیت دیگر بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور یونین کونسل بہا اور گوالیر& میں صحت و تعلیم سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب روپے خرچ کئے جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات میں تین یونیورسٹیاں اور ایک ڈینٹل کالج قائم کرے گی جس میں زرعی یونیورسٹی وومن یونیورسٹی ، انجینئرنگ یونیورسٹی اور ایک ڈینٹل کالج شامل ہیں جو 2023 تک مکمل ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جس طرح ملک کی سیاست میں ایک خوشگوار تبدیلی لائی ہے اس طرح طرز حکمرانی بھی تبدیل کر دیہے اور حکمرانوں کو عوام کے خادم بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے خواب کو عمران خان نے شرمندہ تعبیر کرکے دکھا دیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کے فلاح و بہبود اور عوام کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے ان کا ایجنڈا ذاتی مفادات پر مبنی ہے اسلئے عوام ان کے بیانیہ کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں عوام نے ان کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں