بی آر ٹی اسٹیشن اور بسوں میں ماسک نہ پہننے پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ، 52شہری گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) بی آر ٹی اسٹیشن اور بسوں میں ماسک نہ پہننے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی ہے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے بنا ماسک کے سفر کرنے والے 52 شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس ضمن میں جی ٹی روڈ پر مختلف ٹرانسپورٹ کے اڈوں کا بذات خود معائنہ کیا اورجاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوام الناس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ بی آر ٹی اسٹیشن اور بسوں میں ماسک کا استعمال ہر قیمت پر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے اپنے دورے کے دوران ہدایت کی بس اڈوں، اسٹیشنز، دکانوں پر نہ صرف ماسک کا استعمال کیا جائے بلکہ عوام اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ گھروں سے نکلتے وقت لازمی ماسک پہنیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں