پشاور، معذورخاتو ن کابھائی کی پراسرارموت کی تحقیقات کامطالبہ

بدھ 27 جنوری 2021 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) متنی شریکرہ کی رہائشی معزور خاتون زار سیدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور صوبائی وزیر اعلی ان کے بے گناہ بھائی عبد الصمد کی پر اسرار موت کی تحقیقات کا حکم صادر کریں تاکہ قتل کے محرکات سامنے آسکیں۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو انہوں نے بتایا کہ 2017 میں انکے بھائی کی شادی کے اگلے دن قریبی کھیتوں سے گولیوں سے چھلنی لاش ملی متنی پولیس نے قتل کی مناسب طریقے سے تحقیقات تک نہیں کی بھائی کے قتل کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ان کیلئے معذور کوٹے میں نوکری کا بندوبست بھی کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں