پشاورپولیس نے (کل) ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور پولیس کے 274 اہلکار اور افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے

منگل 2 مارچ 2021 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) پشاورپولیس نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا، سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور پولیس کے 274 اہلکار اور افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے،سیکیورٹی پلان کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شہر میں موبائیل اور رائیڈرز سکواڈ کی گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،فول پروف سیکیورٹی کی خاطر حساس اور اہم مقامات ، سرکاری املاک و دفاتر کی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، سیکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی کی خاطر لیڈیز پولیس بھی خدمات انجام دینگی۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئک رسپانس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام سیکیورٹی انتظامات کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے مانیٹر کئے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں