خیبرپختونخوااسمبلی،صوبے کے حقوق کیلئے اے این پی کی حکومت کوہرقسم تعاون کی پیشکش

جمعہ 30 جولائی 2021 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کو اپنی طرف سے تعاون کی پیشکش کردی صوبائی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسرداربابک نے اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس اسمبلی کی اپنی روایات ہیں نوسالوں سے یہاں دوجماعتیں مشت گریباں ہیں کرپشن ثابت کرناعدالتوں اوراداروں کاکام ہے ہم بجلی خالص منافع کیلئے ترس گئے ہیں صوبے میں لوگ گرمی سے مررہے ہیں بجلی کی 36گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہے یہ زیادتی کون کررہاہے صوبے میں بارشوں سے شدیدنقصان پہنچاہے بونیرمیں رابطہ سڑکیں منقطع ہوچکی ہیں سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں کچے مکانات گرچکے ہیں فصلوںاورباغات کونقصان پہنچاہے حکومت کوفوری طو رپر متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قراردیناچاہئے بجلی کی پرانی ٹرانسمیشن لائن کی وجہ سے سالانہ مرمت پراربوں روپے لگ رہاہے مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے بلاسٹنگ کی وجہ سے صوبے کا95فیصدمعدنیات ختم ہورہاہے قدرتی اافات پر ہم ایک پیج پرہیں صوبے کے حقوق کیلئے حکومت کیساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں آئینی حقوق کیلئے سب کو متحدہوناپڑے گا وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ اے جی این قاضی فارمولہ کوئی آج کا مسئلہ نہیں اپنے حق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہتے بجلی منافع کی مد میںہرماہ تین ارب روپے ملناشروع ہوگئے ہیں قدرتی آفات کے باعث لوگ تکلیف سے گزررہے ہیں ہم اسکااحساس ہے ڈپٹی کمشنرزسے کہہ دیاہے کہ سڑکیں کھول دی جائیں نقصانات بارے سروے کاحکم دیدیاگیاہے جن کے نقصانات ہوئے ہیں پالیسی کے تحت انکاازالہ کیاجائے گا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں