ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی تھانہ بگنوتر میں کھلی کچہری

عوام کے مسائل سنے موقع پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی تھانہ بگنوتر میں کھلی کچہری، عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ضلعی پولیس سربراہ کی طرف سے منعقدہ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن قریشی، ایس ایچ او بگنوتر فاروق خان کے علاوہ معززین علاقہ جن میں عبدالرزاق عباسی، راجہ ہارون، سردار شجاع، ملک فیصل خان، شیراز خان، خانویز عباسی، فیصل خان سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

کھلی کچہری سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کھلی کچہری منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں علاقہ کے مسائل اور عوام کے مسائل کا ان کی دہلیز پر حل یقینی بنانے کے لیے ایبٹ آباد پولیس کا نہایت احسن اقدام ہی. مقررین کا اپنے خطابات میں کہنا تھا خیبرپختونخواہ پولیس ایک بدلی ہوئی پولیس ہے پولیس اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے علاقائی مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تھانے کے روڈ کی پختگی کے حوالے سے پولیس اپنا کردار ادا کرے سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے چوکی ہرنو کو مزید توسیع دی جائے علاقہ گلیات پرامن علاقہ ہے، ڈکیتی چوری، قتل جیسے مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن زیادہ تر کیسز زمین و جائیداد کے ہیں جس میں تھانہ بگنوتر پولیس ڈی ایس پی گلیات کی نگرانی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہی. جبکہ تھانہ میں نفری کی کمی اور گاڑی ایک ہی ہے جس سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں خلل پیدا ہوتا ہے لہذا ان مسائل کا حل ترجیح بنیادوں پر کیا جائے تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں اس کے علاوہ ہرنو چوکی پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات لگائے جانے کی درخواست کی گئی جبکہ ہوائی فائرنگ کے حوالے سے پولیس کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور اس حوالے سے کاروائیاں جاری رکھنے کی اپیل کی گئی تاکہ بے گناہ افراد کی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے اپنے خطاب میں معززین علاقہ مقررین اور کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایکٹ 2017 میں پولیس کو بااختیار بنایا گیا جس میں پولیس کی ٹرانسفر پوسٹنگ انسپکٹر جنرل کرتے ہیں جس سے سیاسی اور دیگر اثر رسوخ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہمیں منتخب نمائیندے سمیت کسی بھی شخص نے آج تک کسی بھی حوالے سے سفارش نہیں کی انہیں پتہ ہے پولیس میرٹ پر اپنا کام کرتی ہے اور عام عوام کو جوابدہ ہے جس کا ایک بڑا ثبوت پولیس ایکسز سروس ہے جو عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے بنایا گیا ہے جس پر میسیج کرنے پر ہم 24 گھنٹے کے اندر اندر جوابدہ ہیں ایک میسیج کے زریعے آپ کسی بھی حوالے سے اپنی شکایات پولیس افسران تک پہنچا سکتے ہیں خیبرپختونخواہ پولیس کی اوپن ڈور پالیسی ہے کسی کو سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔

کسی بڑے بندے کی چٹ کی ضرورت نہیں پولیس کے تمام افسران کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ہم لوگ آپ کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔ ہم اپنے افسران کو جوابدہ تو ضرور ہیں اس کے علاوہ اللہ کی ذات بھی ہمیں دیکھ رہی ہے۔ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ، قوانین پر عملدرآمد کروانا ہمارا فرض ہے۔ منشیات، قبضہ مافیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف میرٹ پر کاروائیاں ہوتی ہیں میری اپنے افسران کو واضح ہدایات ہیں کہ قانون پر عملدر آمد کے حوالے سے کسی ذاتی عناد کو درمیان میں نہ لائیں۔

خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نفری کی کمی کے حوالے مکمل جامع پلان مرتب کر کے گورنمنٹ کو بیجھا ہے جس پر ایبٹ اباد کے لیے 14 سو اور ٹریفک وارڈن کے لیے 02 سو پولیس افسران کی منظوری ہو چکی ہے جس پر بھرتی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ ہرنو چوکی کے حوالے سے آپ لوگوں کے تعاون سے گورنمنٹ کو درخواست کی جائے گی تاکہ لوگوں کے لیے مزید آسانی ہو روڈ کا مسئلہ عرصہ دراز سے ہے میری پوری کوشش ہو گی کہ سکیرٹری فنانس سے بات کر کے روڈ کا کوئی نہ کوئی حل نکالا جا سکے۔

لکڑ کی کٹائی کے حوالے سے فارسٹ والوں سے میٹنگ کی جائے گی تاکہ اپنی جائیداد سے کٹائی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی حل نکالا جا سکے۔پولیس کلیئرنس سرٹفکیٹ کے حوالے سے آپ کو ایبٹ آباد آنے کی ضرورت نہیں آپ چوکی، تھانہ سے اپنے تصدیق شدہ ڈاکومنںٹس لیں اس حوالے سے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ پولیس بزریعہ ڈاک عوام کی دستاویزات تصدیق کر کے تھانہ اور چوکی میں عوام کو پہنچاہیں اس حوالے سے عوام سے تعاون نہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

کھلی کچہری سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ایسے افراد کی اطلاع پولیس کو دیں یہ ایک ناسور ہے جو ہمارے معاشرے کی ناکامی ہے عوام کو چاہے کہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کا سوشل بائیکاٹ کرے۔ قبضہ مافیا کو کسی صورت اجازت نہیں کہ وہ مظلوم کی زمین پر قبضہ جمائے بیٹھے انشائاللہ ایبٹ آباد سے قبضہ مافیا کا قلع قمع کر دیا گیا ہے زمینوں جائیداد کے ایشوز ہیں جو خاندانوں کے آپس کے معاملات ہیں جن کے کیسیز عدالتوں میں چل رہے ہیں اس کے علاوہ ڈی آر سی اور پی ایل سی کا کردار اہم ہے یہ ہماری رسم، ہمارے مذہب میں موجود ہے کہ دو فریقین کے درمیان تصفیہ کروایا جائے اسی لیے اپنا مسائل کے حل کے لیے ڈی آر سی، پی ایل سی رجوع کریں جو کہ اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔

کھلی کچہری سے خطاب کے اختتام میں ضلعی پولیس سربراہ نے عوام سے اپیل کہ کہ منشیات فروشوں، قبضہ مافیا دیگر جرائم پیشہ، شرپسند عناصر کے خلاف کاروائیوں میں پولیس کا ساتھ دیں اور ایسے افراد کا سوشل بائیکاٹ کریں تاکہ امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا سکی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں