ب* سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا اوور لوڈنگ پر 879 افراد کیخلاف کارروائی

) ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

/ُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے اوور لوڈنگ پر گزشتہ ماہ 879 ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے پشاور کے تمام سیکٹروں میں گاڑیوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ سامان لوڈ کرنے پر 879 افراد کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں اور شاہراہوں کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ کسی بھی وقت اوور لوڈ گاڑی حادثے کا سبب بننے سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور شاہراہیں ہمارا قومی اثاثے ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانوناً اوور لوڈ گاڑیوں پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں