پشاور، پی پی یوم تاسیس جلسے کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

پی پی یوم یاسیس جلسے کے موقع پر 1 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار متبادل روٹس پر تعینات رہیں گے

منگل 30 نومبر 2021 00:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ٹریفک پولیس کے پلان کے مطابق پی پی یوم یاسیس جلسے کے موقع پر 1 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار متبادل روٹس پر تعینات رہیں گے۔ٹریفک پلان کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ، کبوتر چوک کی جانب غیر ضروری سفر اور بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔

(جاری ہے)

پلان کے مطابق موٹروے سے گاڑیاں ناردرن بائی پاس سے اٴْتر کر چمکنی موڑ سے شہر میں داخل ہوسکتی ہیں جبکہ حیات ا?باد جانے والے رنگ روڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے پلان کے مطابق شہر سے گاڑیاں چمکنی روڈ کے ذریعے موٹروے ناردرن بائی پاس جا سکتی ہیں اور حیات ا?باد سے موٹروے جانے والی گاڑیاں رنگ روڈ استعمال کریں۔پلان کے مطابق دلہ ذاک روڈ سے موٹروے جانے والی گاڑیاں چارسدہ روڈ یا جی ٹی روڈ اور موٹروے سے چارسدہ روڈ جانے والی گاڑیاں ناردرن بائی پاس کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ سے موٹروے جانے والی گاڑیاں بھی ناردرن بائی پاس کا استعمال کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں