LG ایکٹ ترامیم ،کیس پرسماعت کیلئے26جولائی مقرر، فتح عوام کی ہوگی اور نمائندوں کو اختیارات ملیں گے ، قائمقام مئیرپشاور

جمعرات 7 جولائی 2022 21:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2022ء) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کی ہائی کورٹ میں پیشی ،26 جولائی کی تاریخ مل گئی،خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندو ں نے اختیارات کےلئے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس کی پہلی پیشی بروز جمعرات 7 جولائی کو تھی ،پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ابراہیم خلیل کی عدالت میں پیشی کے دوران قائمقام مئیر پشاور محمد جمیل، مردان کے مئیر حمایت اللہ مایار ، چارسدہ کے مئیر مفتی عبدالرئوف شاکر ، تنگی مئیر فیاض سالار، لکی مروت مئیر عزیز ا للہ مروت ،دیر بالا مئیر رفیع اللہ ، تحصیل مئیر پشتہ خرہ ہارون صفت ودیگر مئیر اورمختلف علاقوں کے چیئرمینوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام میئر پشاور محمد جمیل نے کہاکہ ہائیکورٹ میں پہلی پیشی تھی جس کےلئے آج عدالت آئے ہیں اور انشاءاللہ فتح عوام کی ہوگی کیونکہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام نے ہی منتخب کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں