انضما م کے وقت قبائیلی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدراامد یقینی بنایاجائے، محمد شفیق آفریدی

جمعرات 7 جولائی 2022 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2022ء) ضلع خیبر سے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور رکن صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انضما م کے وقت قبائیلی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدراامد یقینی بنایاجائے، این ایف سی کا 3فیصد قبائیلی علاقوں کی ترقی پر خرچکرنے سمیت علاقے کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائین، پشاور پریس کلب میں رکن صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے کسی حد تک قبائیلی عوام کی محرومیاں دور کرنے کی کوشش کی اور قبائیلی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قبائیلی علاقوں کا ترقیاتی بجٹ 24ارب سے بڑھا کر 150ارب روپے تک پہنچایا،لیکن حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی حکومت نے قبائیلی عوام کے ساتھ زیادتی کی انتہا کرتے ہوئے قبائیلی عوام کو صحت کارڈ سے نکال باہر کردیا۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی نے کہا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں صوبوں نے این ایف سی میں سے اپنے شیئر کا 3فیصد ضم اضلاع کے لئے دینے کا وعدہ کیا، لیکن خیبر پختونخو اکے علاوہ کسی اور صوبے نے اپنا وعدہ ایفا نہیں کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخو اکے شکر گزار ہیں جنہوں نے قبائیلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائیلی عوام کے ساتھ انضما م کے وقت کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں