وفاقی حکومت فسطائیت سے باز آئے۔ فیصل امین گنڈاپور

جمعرات 7 جولائی 2022 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2022ء) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور نے سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فسطائیت کی انتہا قرار دیا ہے اور وفاقی حکومت کو اسطرح کے ہتھکنڈوں سے گریز کا مشورہ دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کو صرف اس وجہ سے گرفتار اور ٹارچر کیا جا رہا ہے کہ وہ حق و سچ کی بات کرتا ہے جو آزاد صحافت اور حقیقی جمہوریت کی اصل روح ہے مگر امپورٹڈ حکومت صحافیوں اور سیاسی لیڈروں پر جھوٹے مقدمے بنا کر صحافت اور جمہوریت پر مسلسل حملے کرکے ملک میں طوائف الملوکی راہ ہموار کر رہی ہے جس کی ہم اسے ہر گز اجازت نہیں دیں گے صوبائی وزیر بلدیات نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عمران ریاض جیسے بے باک اور باکردار صحافی کو دہشت گرد کی طرح ہتھکڑیاں لگا کر پولیس کے حصار میں ایک کے بعد دوسرے مقدمات میں پھنسانے اور شہر شہر گھمانے کا مقصد اس کا عزم توڑنا اور صحافت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ اسطرح کے منفی ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوتے اور فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے قوم ایسے مستقل مزاج اور حق گو صحافی کو سلام کرتی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں