جمرود، نیم پاگل شخص نے گھر میں فائرنگ کرکے والد ،بیوی کو قتل کردیا

جمعہ 14 جولائی 2023 23:28

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2023ء) خیبر ضلع کی تحصیل جمرود میں ایک نیم پاگل شخص نے فائرنگ کرکے اپنے والد اور بیوی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ تھانہ علی مسجد کے حدود میں لالہ چینہ گائوں میں پیش آیا جہاں ایک نیم پاگل شخص نے مشتعل ہو کر والد شیر بادشاہ ،بیوی مسماة (ش) پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی جمرود پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اورتھوڑی سی مزاحمت کے بعد ملز م پر قابو پا کر جمرود حوالات منتقل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملزم ذہنی مریض جبکہ نشہ بھی کرتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں