پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف کیس کی سماعت

جمعرات 28 مارچ 2024 16:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے صوبائی وزیر فضل شکوراور ارکان اسمبلی عارف احمد زئی خالد خان، فصل محمد خان، عاطف خان ،شہرام خان ترکئی، ارباب جہانداد، ادریس خٹک ، انور تاج ۔

سابق ایم پی محمد علی ترکئی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے عبد الرحمان آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ ڈی پی اوز کی سفارشات پر نام ای سی ایل میں شامل کیے ہیں۔وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ مختلف مقدمات میں نامزد ہیں اس لیے متعلقہ پولیس افسران نے سفارش کی ہےوکیل کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست گزاروں نے تمام مقدمات میں عدالت سے ضمانت حاصل کی ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور متعلقہ فریقین سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں