پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان کو محکمہ صحت کا فوکل پرسن مقرر کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان کو محکمہ صحت کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈا پور نے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کو محکمہ صحت کا فوکل پرسن مقرر کردیا ۔ڈاکٹر امجد علی خان صحت سے متعلق سرگرمیوں میں وزیراعلی اور وزیرصحت کی مدد کریں گے ۔سوات این اے 2 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان وزیر اعلی کے فوکل پرسن برائے صحت ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں