خواتین کے کاروبار کو وسعت اور ٹیکس نرخ کم کریں گے ، مزمل اسلم

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

V پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) خواتین کے کاروبار کو وسعت اور ٹیکس نرخ کم کریں گے شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر 10 فیصد ٹیکس کی بجائے فیکس ٹیکس لگائیں گے مقامی ٹیکس آمدنی میں ہر صورت اضافہ کریں گے ان خیالات کااظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میںکیپرا سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2022 خیبرپختونخوا قواعد و ضوابط پر مشاورتی کی۔اجلاس میںوکلاء، ماہرین ٹیکس، سرکاری افسران اور وید ہولڈنگ ایجنٹس کے علاوہ چیمبر اف کامرس نمائندوں کی شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کریں گے ڈی جی کیپرا کو موقع پر وومن ڈیسک بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی خیبرپختونخوا میں سیاحت سمیت متعدد شعبوں پر ٹیکس صفر ہے خیبرپختونخوا میں آبادی کے تناسب ٹیکس بہت کم ہے انہوںنے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس 23 فیصد زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ اسٹامپ پیپرز پر زمین کی ٹرانسفر کرتے ہیں 23 فیصد پراپرٹی ٹیکس میں سے 6 فیصد صوبے کو باقی وفاق کو جاتاہے آبادی کے تناسب سے صوبے میں ٹیکس کلیکشن بہت کم ہے خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے ساڑھے چھ فیصد صوبے کی اپنی آمدنی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کیپرا اتھارٹی اور اسٹیک ہولڈرز کے کے درمیان مشاورت خوش آئند ہے ۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مشاورتی اجلاس منعقد کرانے پر ڈی جی کیپرا کو خراج تحسین کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں