وزیر صحت کیساتھ عالمی ادارہ صحت کے پشاور آفس کے وفد کی ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 17:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت سیدقاسم علی شاہ کیساتھ عالمی ادارہ صحت کے پشاور آفس کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت ڈاکٹر بابر کررہے تھے۔اس موقع پر وزیر صحت کو بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت ٹیکنیکل لیڈ ایجنسی ہے جو کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو تکنیکی معاونت فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تکنیکی معاونت کے علاوہ عالمی ادارہ صحت سیلاب سے تباہ شدہ ہسپتالوں کی تعمیر، ایمرجنسی ادویات، ویکسین کی فراہمی اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی معاونت بھی فراہم کررہا ہے۔

وزیرصحت کو بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے صوبہ کے مُختلف ہسپتالوں میں 21 سٹیبلائزیشن سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں اور ان سنٹرز کیلئے سٹاف بھی عالمی ادارہ صحت نے مہیا کیا ہے جن میں غذائی کمی کا سدباب کیا جاتا ہے۔ صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں 22 لیبر رومز کو سولر انرجی پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ مڈوائفری ڈپلومہ سے ہمیں بی ایس سی مڈوائفری کورس شروع کرنا چاہئے تاکہ زچہ بچہ کی صحت مین بہتری آ سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں