خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال پشاورمیں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی میڈیکل بی وارڈ سے منسلک ڈیمونسٹریشن روم میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122پشاورکے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 3 فائر ویکلز اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کرتے ہوئے آگ کو ایک جگہ تک محدود رکھا۔ ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے آگ پر 1 گھنٹہ اور 25 منٹ میں مکمل قابو پالیا ،آگ کے باعث دھواں سے وارڈ بھی خالی کرکے مریضوں کو دوسرے وارڈ منتقل کردیا گیا۔دھواں کو نکالنے کے لیے سموک ایجیکٹرز کا استعمال کیا گیا، وارڈز کو کلئیر کرکے مریضوں کو واپس منتقل کیا گیا۔ فوری طور پر آگ لگنی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں