ریسکیو اہلکار تحصیل چارسدہ شابڑہ کے علاقے سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

منگل 16 اپریل 2024 14:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ غیور مشتاق خان نے کہا ہےکہ ریسکیو اہلکار تحصیل چارسدہ شابڑہ کے علاقے سے شہریوں کو سیلابی علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چارسدہ کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 کے اہلکار ہائی الرٹ اور ایمرجنسی سپاٹس پر موجود ہے۔مقامی لوگوں کو سیلابی صورتحال میں محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی حادثے میں ریسکیو 1122 چارسدہ کے ٹال فری نمبر 1122 پر مفت کال کرکے ایمرجنسی کے بارے میں بروقت اطلاع دیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں