صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ سربراہان کیساتھ اجلاس

منگل 16 اپریل 2024 17:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ سربراہان کیساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ حکام کیساتھ صوبے کےتمام تعلیمی بورڈز سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز سربراہان نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے بورڈز کی امتحانات تیاریوں اور لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہیں بتایا گیا کہ تمام بورڈز نے امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائی ہیں اور پیپرز بھی منتخب بینکوں تک پہنچائے گئے ہیں۔ جو کہ بعد میں سنٹرز تک پہنچائے جائیں گے۔ اسی طرح امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات بھی مکمل ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پشاور بورڈ کے زیر انتظام اضلاع چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پیپرز کینسل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ طلباء کو پیپرز دینے میں دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہل کینسل ہونے والے پیپرز نئے شیڈیول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے۔ اور اس کے لیے نئے تاریخوں کا اعلان اور شیڈول جاری کیا جائے گا۔ جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کا کوئی مسئلہ نہیں اور وہاں امتحانات پہلے سے جاری شدہ شیڈول اور وقت پر ہوں گے۔ وزیر تعلیم نے امتحانات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے کہا کہ ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

اور صوبہ بھر کے امتحانی مراکز کی بذریعہ کنٹرول روم مانیٹرنگ ہو رہی ہے جبکہ محکمہ تعلیم میں امتحانات کے لیے ہاٹ لائن نمبر اور انفارمیشن ڈسک بھی قائم کیا گیا ہے انفارمیشن ڈسک اور ہاٹ لائن نمبر پر رابطہ کرکے مکحمہ تعلیم کو آگاہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کریں گے اور شفاف امتحانات منعقد کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ جس بھی بورڈ کا پیپر لیک ہوا وہ ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ تمام امتحانات میرٹ پر منعقد کر رہے ہیں تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں