اعلیٰ تعلیم میں معیار کی یقین دہانی کیلئے پاکستان کے اصول، معیارات پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس اور مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ملک میں اعلیٰ تعلیم میں معیار کی یقین دہانی (پی ایس جی) 2023کے پاکستان کے اصول، معیارات اور رہنما خطوط کو سمجھنے اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے پیش رفت کا جائزہ اجلاس اور مشاورتی سیشن کا انعقاد کے ایم یو میں کیا گیا۔ یہ ان ورکشاپس کا حصہ ہے جو ایچ ای سی ملک کے چاروں صوبوں میں منعقد کرنے جا رہا ہے۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کےا یم یو) پشاور میں کے پی ریجن کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ کے ایم یو کے تعاون سے منعقد ہونے والی یہ اہم تقریب مشاورتی ورکشاپ پاکستان بھر میں کوالٹی ایشورنس کے طریقوں کو آگے بڑھانے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) کو تبدیل کرنے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس مشاورتی ورکشاپ میں ارشد خان سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، خیبر پختونخواہ ، وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، رجسٹرار کے ایم یوانعام اللہ خان وزیراورڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس ایچ ای سی اسلام آباد ناصر شاہ نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر آسیہ بخاری ڈائریکٹرکوالٹی ایشورنس کے ایم یو نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور ناصر شاہ نےپی ایس جی 2023 کو سمجھنے اور اس پر عمل درآمد کرنے میں ورکشاپ کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے ورکشاپ کے مقاصد اور اقدامات کا ایک جامع جائزہ فراہم کیا جس کا مقصد تمام انسٹی ٹیوٹس میں معیارات کو یقینی بنانا ہے۔اپنے خطاب میں وی سی کے ایم یوپروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے پی ایس جی 2023 کی اہمیت پر زور دیا ۔

انہوں نے اس فریم ورک کی عالمی مطابقت اور تعلیمی معیار پر اس کے اثرات پر زور دیا۔ ناصر شاہ نے پی ایس جی 2023 کے کثیر جہتی فوائد کی وضاحت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح کوالٹی ایشورنس فریم ورک تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور اسے بلند کرنے، ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ساکھ بڑھانے اور مسلسل بہتری اور کلچر کو فروغ دینے میں معاون ہے۔

مہمان خصوصی ارشد خان نے مثبت سماجی تبدیلیوں کو آگے بڑھانے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہم کردار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پورے خطے میں مضبوط اسکولنگ اور معیاری تدریسی نظام کو یقینی بنانے میں پی ایس جی 2023 کی اہمیت پر زور دیا۔یہ مشاورتی ورکشاپ 18 مئی 2024 تک جاری رہے گی، جو پی ایس جی 2023 کو سمجھنے اور اس پر موثر عمل درآمد کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جو پاکستان بھر میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے میں اس کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں