سٹی کونسل چیئرمینوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن کو تالے لگادئیے

مطالبات کے منظور ی تک د فاتر کو بند رکھنے اور احتجا ج جاری رکھنے کا فیصلہ

پیر 29 اپریل 2024 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) سٹی کونسل چیئرمینوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن کو تالے لگادئیے ،ْ مطالبات کے منظور ی تک د فاتر کو بند رکھنے اور احتجا ج جاری رکھنے کا فیصلہ ،ْ گذشتہ دوسال سے زیادہ عرصہ ہوگیاہے کہ نیبر ہڈ کونسل اور ویلج کونسل کو ایک روپے ترقیاتی فنڈز بھی نہیں ملاہے ،ْ دفاتر کاکرایہ ،ْ دفاتر کے لیے فرنیچر اور کمپوٹرز بھی د ستیا ب نہیں ہے جسکی وجہ سے عوام ہم سے مایوس ہوگئے ہیں اور انکے کام نہیں ہورہے ہیں ،ْ بروز پیر سٹی کونسل ہال میں ایک ہنگامی اچلاس کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں سٹی کونسل ممبران نے بھر پور تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر اجلاس سے چیئرمین اربا ب وصال ،ْ واہ واہ خان ،ْطاہر زرین ،ْاخونزادہ زاہد اللہ شاہ،ْ زاہد خان ،ْآصف جاوید ،ْنور غلام ،ْ قاضی محمد نور اور عمران سالار زئی نے چیئرمینوں کے اختیارات ،ْ اعزایہ ،ْ برتھ ،ْ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ مشکلات اور دیگر مسائل بارے اجلاس میں خطاب کیا جبکہ ڈی جی میٹروپولیٹن اور اے ڈی بلدیات سے شکایات کے انبار لگادئیے اس موقع پر چیئرمینوںنے کہاکہ دوسالوں سے ہمیں اختیارات اور فنڈز نہیں مل رہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں اور چیئرمینوں کی کوئی عزت نہیں ہے اس موقع پر چیئرمین نور غلام آفریدی نے کہاکہ دوسال کا اعزازیہ یکمشت اداکیاجائے ،ْ دوسال سے پڑے ہوئے ترقیاتی فنڈز جو 110 ملین کے قریب ہے فوری طور پر این سیز وی سیز کو جاری کئے جائے تاکہ عوام کی بنیادی ضروریات گھر کی دہیلیز پر پورے کئے جائے ،ْ انہوں نے کہاکہ میٹرپولیٹن ممبران کو پانچ سو اعززیہ ملتاہے جو ہمارے ساتھ مذاق کے مترادف ہے اس موقع پر چیئرمین قاضی محمد نورنے کہاکہ صوبائی وزرا اور ایم پی اے ہائوس رینٹ کو 70 ہزار سے دولاکھ دس ہزار تک آسانی کے ساتھ بڑھاسکتے ہیں لیکن چیئرمین کو بیس ہزار اعزازیہ دینے میں ڈھائی سال گزر گئے انہوں نے میٹروپولیٹن کے اجلاس کے اعزازیہ کو پانچ ہزار تک بڑھایاجائے ،ْ اس موقع پر تمام چیئرمین اجلاس کے دوران مشتعل ہوگئے اور کیپٹل میٹرپولیٹن پر دھاوا بول دیا انہوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن میں ڈی جی ا ور کیپٹل میٹروپولیٹن کے تمام کمروں کو تالے لگادئیے اور اپنے حقوق کیلئے نعرے بازی کیں انہوں نے کہاکہ جب تک انکے مطالبات منظور نہ ہوں تو احتجاج جاری رہیگا اور ایک ہفتے کیلئے تمام این سیز کے دفاتر بند رہینگے جس نے د فتر کھولا وہ ہمار ے ساتھ نہیں ہوگا ،ْ اگر ایک ہفتے میں ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پشاور کے تمام تحصیلوں کے د فاتر کو تالے لگائینگے اور سات مئی کو زما دمست قلندر ہوگا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں