پشاور خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل بی وارڈ سے متاثل ڈیمونسٹریشن روم میں آگ بھڑک اٹھی

منگل 16 اپریل 2024 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پشاور خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل بی وارڈ سے متاثل ڈیمونسٹریشن روم میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122کے مطابق ریسکیو1122 کنٹرول کو 4 بج کر 55 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 3 فائر ویکلز اور ایمبولینسزنے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کرتے ہوئے آگ کو ایک جگہ تک محدود رکھا، آگ کے باعث دھواں سے وارڈ بھی خالی کرکے مریضوں کو دوسرے وارڈ منتقل کردیا گیا، دھواں کو نکالنے کے لیے سموک ایجیکٹرز کا استعمال کیا گیا۔ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے آگ پر 1 گھنٹہ اور 25 منٹ میں مکمل قابو پالیا ، وارڈز کو کلئیر کرکے مریضوں کو واپس منتقل کیا جارہا ہے،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں