وزیر بلدیات ارشد ایوب کا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے دفتر کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 22:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ(کے پی سی آئی پی ) کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یہاں کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس کے بعد انہیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داؤد خان اور(کے پی سی آئی پی )کےڈائریکٹر نے بریفنگ دی، ان کے ہمراہ ایم پی اے اکبر ایوب خان بھی موجود تھے۔

ارشد ایوب خان نے کہا کہ پلاننگ فزیبلٹی، ڈیزائن اور تمام منصوبوں میں احتساب اور شفافیت کو چیک کیا جائے اور عوام کے پیسے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے،ہم عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ وہ ان سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام شہروں میں پانی کی فراہمی، بہترین نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ سسٹم کے لیے بہتری کے منصوبے عوام کے لئے لا رہے ہیں، تمام شہروں کے منصوبوں کو بروقت اور شفافیت سے مکمل کیا جائے،ٹی ایم اے کے دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا تاکہ بجلی کی بچت ہو اور ملکی خزانے کو فائدہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہری پور میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر اور میگا پارک بنایا جائے گا،وومن ڈویلپمنٹ سنٹر میں آن لائن ٹریننگ اور مہارت سیکھائی جائے گی جس سے وہ اپنا کاروبار شروع کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں