سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے درخواست پر سماعت

عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

منگل 16 اپریل 2024 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار سابق وزیراعلی ہے ان سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہی, سیکیورٹی فراہم کیا جائے۔

وزیراعلی کے لئے پہلے دو سیکیورٹی تھے پھر 8 کردیئے۔ جس پر جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیا کہ8 سیکیورٹی اہلکار, یہ تو کچھ زیادہ نہیں ہی, اس سے تو خزانے پر اور بوجھ پڑے گا۔ کفایت شعاری کو اپنانا چاہیئے۔ کسی کو کوئی خطرہ ہوں تو پھر الگ بات ہے۔ شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر کسی صوبے کے وزیراعلی کو کچھ ہوجاتا ہے تو پھر یہ زیادہ خطرے کی بات ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلی ہے سیاسی لوگوں کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ سیشن جج،کمشنر, ڈپٹی کمشنر کو بھی پھر سیکیورٹی چاہیئے ہوگی۔ سیشن ججز تو زیادہ سخت فیصلے کرتے ہیں اور ان کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت حکم دیں کہ اب درخواست گزار کو کچھ سیکیورٹی فراہم کیاجائے۔ عدالت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کو دیکھتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں