خیبرپختونخوا میں (کل) سے میٹرک امتحانات کا آغاز

امتحانات میں 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد طلباء، 3 لاکھ 5 ہزار 108 طالبات حصہ لیں گی

بدھ 17 اپریل 2024 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) خیبر پختون خوا میں (کل)جمعرات سے میٹرک کے امتحانات شروع ہو نگے ۔ چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللّٰہ یوسفزئی کے مطابق صوبے بھر میں (آج) جمعرات سے شروع ہونے والے امتحانات میں 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد طلبائ ، 3 لاکھ 5 ہزار 108 طالبات حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 8 بورڈز کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات کے لیے 3 ہزار 528 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پشاور بورڈ کے مطابق صوبے بھر میں میں پہلی بار تمام بورڈز ایک ساتھ امتحان لیں گے اور تمام امتحانی پرچے ایک جیسے ہوں گے۔پروفیسر نصر اللّٰہ یوسفزئی نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز میں خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پشاور بورڈ کے تحت 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلباء، 61 ہزار 879 طالبات امتحان دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں