ؤ100گرام روٹی کی قیمت پندرہ روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت تیس روپے کر دی ،ڈپٹی کمشنر ہری پورٹ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

\پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء)ڈپٹی کمشنر ہری پورخان محمد نے ضلع ہری پور میںعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کر تے ہوئے 100گرام روٹی کی قیمت پندرہ روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت تیس روپے کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا تعین ڈپٹی کمشنر ہری پور نے روٹی کا ریٹ مقرر کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور اور نان بائی ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پورخان محمد نے کہا کہ مقرر کردہ روٹی کے نرخوں کو فوری طور پر لاگو کیا جائے۔ تمام نان بائی اپنے تندور میں وزن کی پیمائش کر نے لئے ڈیجیٹل مشین رکھیں ۔اس کے علاوہ تندور اور اشیاء خورد نوش کے سٹورز کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور روٹی کے ریٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ۔کسی بھی شکایت کی صورت میں درج ذیل نمبر پر اطلاع دیں 0995920207/.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں