دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونیوالے سڑکوں کو کلیئر کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونیوالے سڑکوں کو کلیئر کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیاگیاہے۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی ہدایت پر محکمہ پراونشل ہائی وے اتھارٹی نے دن رات محنت کرکے میدان کلپانی روڈ کوہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔

اس کے علاوہ چکیاتن شرینگل پاتراک سڑک بھی ہرقسم ٹریفک کیلئے کلیئر کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دیربالا عرفان علی نے علاقہ بڈالئی تحصیل واڑی میں متاثرہ گھر کا دورہ کیا اورمتاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور جان بحق بچیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ یادرہے کہ دو دن قبل تحصیل واڑی کے علاقہ بڈالئی میں حالیہ بارشوں کیوجہ سے دو بچیاں جان بحق ھوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ بعد آزاں متاثرہ خاندان کے گھر گئے جہاں بچیوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متاثرہ گھر کے سربراہ کو کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس غم میں آپ کے ساتھ برابر شریک ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حامد خان اور اسسٹنٹ کمشنر واڑی کاشف جان بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں