ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصرخان کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کا جرگہ، مسائل کے حل کیلئے احکامات صادر کیے

جمعرات 18 اپریل 2024 17:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصرخان کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کا جرگہ ہوا ۔ شمالی وزیرستان کے بے گھر متاثرین کے جرگے کی سربراہی چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کمپلیکس ایمرجنسی ونگ پی ڈی ایم اے ثوبیہ حسام طورو اور ڈپٹی ڈائریکٹر بنیش اقبال بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

متاثرین نے جرگے میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کو متاثر ین کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں بتایا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بعض مسائل کو حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرین کے مشران کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ متاثرین کے مشران نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مثبت روئے اور مسائل کے حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں