صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سٹی نمبر ون پشاور کے امتحانی ہال کا دورہ
وزیر تعلیم نے امتحانی نظام کا جائزہ لیا اور طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
جمعرات 18 اپریل 2024 20:31
(جاری ہے)
سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری اسفندیار خٹک اور چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصراللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وہ بطور وزیر تعلیم ، ان کی ٹیم اورسیکرٹیریٹ کی ٹیمیں صوبہ بھر کے امتحانی ہالوں کا جائزہ لے رہی ہیں، اور امتحانی نظام میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کی تیاریاں مکمل ہیں، والدین اور طلبہ مطمئن رہیں ان کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا۔ اور امید ہے کہ میرٹ کے نظام سے گزرنے والے بچے آگے جا کر ملک کی بہتر خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب اور میرٹ بیسڈ امتحانات کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس، واپڈا اور دیگر اداروں کی بھرپور مدد حاصل ہے۔ وزیر تعلیم نے جاری امتحانات کے حوالے سے کہا کہ امسال صوبہ بھر سے 8 لاکھ 93ہزار 524 طلباء و طالبات میٹرک کے امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں کلاس نہم کے چار لاکھ 57 ہزار اور دہم کے چار لاکھ 35 ہزار طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیںاور صوبہ بھر میں کل 3569 امتحانی ہال قائم کیے گئے ہیں، اسی طرح امتحانات میں صوبہ بھر سے تقریبا 24 ہزار سپروائزری عملے کی خدمات حاصل ہیں۔ امتحانات کو کامیاب اور شفاف بنانے اور شکایات کی ازالے کے لیے محکمہ تعلیم میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے سیکرٹیریٹ میں قائم مانیٹرنگ سیل کا بھی دورہ کیا اور صوبہ بھر کے امتحانی ہالز کا جائزہ لیا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
لیاقت علی خان کی زیرصدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
وزیر تعلیم خیبرپختونخوا سے بشپ آف خیبر پختونخوا ہمفری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت بارے پروپیگنڈا گمراہ کن ..
پشاور،منشیات بحالی مراکز میں زیر علاج مریضوں کو ہفتے میں ایک دن گھر والوں سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ ..
مشیر کھیل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں نوتعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کا اجلاس
گندم کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موبائل ایپ اور مانیٹرنگ سمیت دیگر اقدامات کیے گئے ہیں،ظاہر ..
وزیر پبلک ہیلتھ کاپبلک ہیلتھ انجینئرنگ دفتر ہری پور کا دورہ، تفصیلی معائنہ
پشاور میں پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا دوسرے روز انعقاد
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا دورہ لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری