ممبرقومی اسمبلی اقبال آفریدی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت

جمعرات 18 اپریل 2024 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سنی اتحاد کونسل کے ممبرقومی اسمبلی اقبال آفریدی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت،پشاورہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے نام لسٹ سے نکالنے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ میں سنیاتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے نام لسٹ سے نکالنے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں