#وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا عالمی یوم مزدور کے موقع پر صوبے کے مزدوروں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے پیکجز کو دوگنا کرنے کا اعلان
بدھ 1 مئی 2024 21:10
(جاری ہے)
وہ بدھ کے روز عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے پشاور میں سرکاری سطح پر منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صنعتی مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئی17 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم بٹن دبا کر آن لائن ٹرانسفر کر دی ہے۔
اس اقدام سے 22 ہزار354 طلبہ مستفید ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقے کا کردار کلیدی اور اہمیت کا حامل ہے جس کا وہ دل سے اعتراف کرتے ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ اگر مزدورکے مسائل کا احساس کرنا شروع کریں گے تو ان کے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے، ملکی معیشت میں محنت کش طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس پر میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اُنہوںنے کہاکہ جو شعبے پیچھے رہ گئے ہیں انہیں ترقی دینی ہے اور ایسے شعبوں کی ترقی کیلئے قانون سازی اور اصلاحات کی جائیں گی۔اُنہوںنے کہاکہ وہ قانون سازی کی جائے گی جس میں مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کو تحفظ حاصل ہو اور قانون سازی کے عمل میں مزدور تنظیموں کی مشاورت کویقینی بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایز آف ڈوئنگ بزنس موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیح ہے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔اُنہوںنے واضح کیا کہ محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، حکومت اُ س طبقے کے ساتھ کھڑی ہو گی جس کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ ہم نے مسائل کا حل نکالنا ہے اور حل تب ہی نکلے گا جب نیت اور ترجیحات درست ہو ں گی۔ اُنہوںنے کہاکہ حکومت صنعتکاروں کو بھی سہولیات دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ صنعتوں کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرنے کیلئے پلان بنائے جارہے ہیں، جب صنعتوں کو سہولیات دیں گے تو صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو بھی اس کا فائدہ ہو گا۔ اُنہوںنے کہاکہ ہم نے بہت وقت صرف باتوں اور وعدوں میں ضائع کیا ہے، اب عملی اقدامات کا وقت ہے، ہماری ترجیحات اور نیت ٹھیک ہیں، ہم ڈیلیور کرکے دکھائیں گے۔ اُنہوںنے کہاکہ مسائل حل کرنے کیلئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا، اگر کہیں کسی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہو تو عوام اس کے خلاف کھڑے ہوں،ہم نا کسی سے زیادتی کریں گے اور نا ہونے دیں گے، ہمیں صرف تنقید برائے تنقید کی بجائے اصلاح پر توجہ دینا ہو گی۔ اگر ہم آپس میں یکجہتی اور اتحاد پیدا کریں تو ہمیں ایک عظیم قوم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ تقریب سے صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان، صوبائی سیکرٹری محنت اور مزدور رہنما?ں نے بھی خطاب کیا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بجٹ پر بحث کاتیسرادن،اپوزیشن اراکین کی اپنے اپنے حلقہ نیابت کے مسائل پرگفتگو،حکومت سے ریلیف پیکیج کا ..
عوام کے وسیع ترمفادمیں بجٹ کو ضرور پاس کرینگے لیکن غیرقانونی کاموں کی انکوائری ہونی چاہئے ، وزیر خزانہ ..
ایمل ولی خان کی زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس
یو ای ٹی پشاور میں انسداد منشیات، منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہی کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ..
بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے ذمہ داری میئر پشاور ڈال دی
کمشنر مردان کے زیر صدارت صوابی میں کھلی کچری کا انعقاد
چارسدہ انٹر چینج کے قریب کار پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق،ایک زخمی
انٹر زونلز صوبائی گرلز گیمز پشاور زون نے جیت لی
وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی مداخلت سے آرمی کے ایک ریٹائرڈ اہلکار کو CMA سے بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف ہائیکورٹ ..
زرعی خود کفالت کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی
صوبہ کی ترقی کیلئے قدرتی و انسانی وسائل کاموثراستعمال انتہائی ناگزیرہے، گورنرخیبرپختونخوا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پیشرفت
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل