کمشنر پشاور ڈویژن کا دیگر حکام کے ہمراہ گھنٹہ گھر کا دورہ، مچھلی منڈی کو چغل پورہ منتقل کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 اپریل 2024 15:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات کی روشنی میں گھنٹہ گھر مچھلی منڈی منتقلی کے سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود ازخود گھنٹہ گھر پہنچ گئے.

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر تاریخی بازار گھنٹہ گھر ہریٹیج ٹریل کی خوبصورتی متاثر کرنے اور علاقے کو شدید مشکلات اور نقصان سے دوچار کرنے والی مچھلی منڈی کی ہنگامی بنیادوں پر شہر سے باہر منتقل کرنے کی غرض سے کمشنر ڈویژن ریاض خان محسود نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ گھنٹہ گھر کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی اور ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کو مچھلی منڈی کے تمام دوکانوں کو سیل کر کے کاروبار شہر سے باہر جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل کرنے کی ہدایات جاری کئے. وزیراعلی کی ہدایات پر مچھلی منڈی کے لئے جی ٹی روڈ چغل پورہ میں متبادل دوکانیں مختص کی گئی تھی تاہم مچھلی منڈی کے دوکاندار تاخیری حربے استعمال کر رہے تھے جس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ازخود گھنٹہ گھر پہنچ کر مالکان کو دوکانیں خالی کرنے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو دوکانیں سیل کرکے سامان منتقلی کے لئے ہدایات جاری کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں