ریسکیو 1122 حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلیے الرٹ ہے، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز خان

اتوار 28 اپریل 2024 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے. ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا کہ ریسکیو 1122 حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں اضافی لائف جیکٹس، بوٹس اور ضروری ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں