ہدایتکار شاہد عثمان کی نئی پشتو فلم’’جانان‘‘ کی شوٹنگ مکمل

جمعہ 22 ستمبر 2023 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) پشتو فلم’’جانان‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور اس کی ڈبنگ جاری ہے۔شاہد عثمان کی ہدایت کاری میں پشتو فلم جانان کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ شاہد عثمان نے اس سے پہلے بھی پشتو کے درجنوں اچھے فلمز اور ڈرامے بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دفعہ بھی انھوں نے ایک اچھے موضوع کا انتخاب کرکے اسے بہترین لوکیشنز میں فلمایا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار معروف فلم سٹار جہانگیر خان، اصغر چیمہ نے ادا کیا جبکہ معروف فلمسٹارز دیدار ملتانی اور سدرہ نور بھی اپنی فنکاری کے جوہر دیکھائیں۔ نوجوان اداکار وقار جانی اور نوری خان نے بھی اس فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم6 اکتوبر کو صابرینہ سینماء پشاور میں شائقین کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں