شائقین بھڑکوں والی فلمیں دیکھنے کی بجائے اصلاحی فلموں کو زیادہ پسند کرتے ہیں،شاہد عثمان

پیر 23 اکتوبر 2023 23:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2023ء) پشتو فلم ’’جانان‘‘ کی کراچی اور پشاورکے سینما گھروں میں کامیابی سے نمائش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی پشتو فلم ’’جانان‘‘کو زرغون پرودکشن نے پروڈیوس کیا جبکہ فلم کی ہدایتکاری شاہد عثمان اور کہانی سلیم مرادنے تحریر کی ہے۔فلم کی کاسٹ میں جہانگیر خان،دیدار ملتانی،اصغر چیمہ،سدرہ نور،وقار جانی،نوری خان،تواب سرحدی،دلبر منیر،سنینا خان،عمران خٹک،نادیہ خیال،نسیم پہلوان اور خالدہ یاسمین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران فلم کے ہدایتکار شاہد عثمان نے بتا یا کہ شائقین اب بھڑکوں والی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔ اگر ہمیں بین الاقوامی فلم انڈسری کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپنی فلم انڈسٹری کو آگے لیکر جانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دنیا تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے اسی طرح فلمیں پسند کرنیوالے شائقین بھی بدل رہے ہیں اور اب شائقین بھڑکوں والی فلمیں دیکھنے کی بجائے اصلاحی فلموں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں