22 تک ضم قبائلی اضلاع میں کھیلوں پر 10 ارب خرچ کئے جائیں گے

پیر 23 ستمبر 2019 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) صوبائی حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے محکمہ کھیل کے جامع منصوبے کی منظوری دے دی جس پر 2022 تک 10 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کے مطابق منصوبے تمام قبائلی اضلاع اور سب ڈویژنوں میں مرد وخواتین سپورٹس فیسٹیول پر تین سالوں میں 331.629 ملین، قبائلی اضلاع چیمپئن شپس پر 68.204 ملین، ضلع باجوڑ میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر 57.300 ملین، ضلع خیبر میں 55.528 ملین، مہمند میں 47.551 ملین، شمالی وزیرستان میں 59767 ملین، جنوبی وزیرستان میں 44.389 ملین، اورکزئی میں 42.994 ملین، کرم میں 52.453 ملین، سب ڈویژن پشاور میں 39.844 ملین، سب ڈویژن کوہاٹ میں 43.727 ملین، سب ڈویژن میں ٹانک میں 37.750 ملین، سب ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان میں 38.560 ملین، سب ڈویژن بنوں میں 41.411 ملین، سب ڈویژن لکی مروت میں 39.593 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے، مجموعی طور رواں مالی سال ان علاقوں میں 250 ملین، اگلے مالی سال 375 ملین اور 2021-22 میں 375 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

رواں سال 54 ہزار 341 ، اگلے مالی سال 65 ہزار 213 اور 2021-22 میں 65ہزار 213 مرد وخوواتین کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں