پی ایس بی پشاور کی پرائیویٹ جیم کو ڈائریکٹریٹ نے بجلی کی فراہمی منقطع کردی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور کے زیر انتظام پرائیویٹ جیم کو سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے بجلی کی فراہم بند کردی ۔

(جاری ہے)

پی ایس بی پشاور نے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے پرائیویٹ جیم کھولنے کی اجازت دی ہے جس کیلئے بجلی پی ایس بی پشاور نے نہیں دی تھی تاہم بعد ازاں سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے بغیر چیک میٹر لگائے پرائیویٹ جیم کو بجلی کی فراہمی شروع کردی اور یہ سلسلہ کئی ماہ سے جاری تھا تاہم گذشتہ دنوں سے سرکاری بلڈنگ میں واقع پرائیویٹ جیم کے بارے میں شکایات آنے پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے اپنی بجلی کی لائن منقطع کردی جس کے بعد پی ایس بی پشاور نے جیم کو بجلی کی فراہمی شروع کردی تاہم اس کیلئے علیحدہ چیک میٹر لگایا گیا ہے جس کی ادائیگی بھی پرائیویٹ جیم کے مالکان پی ایس بی پشاور کی انتظامیہ کو کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں