انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز، ڈی آئی خان نے ہزارہ کو ہرا دیا

بدھ 1 مئی 2024 15:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام انٹر مدارس والی بال مقابلے پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور میں شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی امیر زاہد شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع تھے جنہوں نے اس ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں ڈی آئی خان کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہزارہ ریجن کی ٹیم کو دو صفر سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں