حکومتی اعلانات کے باوجو د پنڈی گھیب کے نواحی علاقوں میں سکولوں کی چاردیواری تاحال نامکمل

پیر 19 جنوری 2015 15:19

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)حکومتی اعلانات کے باوجو د پنڈی گھیب کے نواحی علاقوں میں سکولوں کی چاردیواری تاحال نامکمل،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود سرکاری سکولوں میں فنڈز کی کمی کے باعث سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے جس کی مثال بوائز ہائی سکول ڈہوک لاہم ،بوائز ہائی سکول اخلاص اور گرلز ایلیمنٹری سکول سورگ ہے جن میں فنڈز نہ ہو نے کے باعث چاردیواری بھی مکمل نہ ہو سکی ہے جس کے باعث والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اہلیان یونین کونسل کھڑپہ نے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں